پیپلز پارٹی کا مریم نواز کی نیب پیشی کی ریلی میں شریک ہونے کا اعلان

26مارچ کی صبح نیب آفس کے باہر پیپلز پارٹی کے قافلے کی خود قیادت کروں گا، قمر زمان کائرہ

26مارچ کی صبح نیب آفس کے باہر پیپلز پارٹی کے قافلے کی خود قیادت کروں گا، قمر زمان کائرہ(فوٹو، فائل)

پاکستان پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقعے پر ریلی میں شریک ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق 26 مارچ کو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نیب میں پیشی کی ریلی میں بھر پور شرکت کرے گی۔


انہوں نے کہا کہ کارکن بھر پور تیاری کیساتھ ریلی میں شرکت کے لیے پہنچیں۔ 26مارچ کی صبح نیب آفس کے باہر پیپلز پارٹی کے قافلے کی خود قیادت کروں گا۔ وسطی پنجاب کے کارکنوں اور رہنماوں کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کرد گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے:نیب نے مریم نواز کو اراضی کیس کی تفتیش کے لیے بھی طلب کرلیا

واضح رہے کہ نیب نے 26 مارچ کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو جاتی امرا میں 1500 کنال اراضی کی ان کے نام مبینہ غیرقانونی منتقلی کی تحقیقات میں طلب کیا ہے۔ نوٹس میں مریم نواز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیشی کے وقت تمام مطلوبہ ریکارڈ ہمراہ لائیں۔ پی ڈی ایم نے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقعے پر ریلی میں شریک ہونے کا اعلان کیا تھا۔
Load Next Story