دہلی کالونی میں غیر قانونی تعمیرات پر سی ای او کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے وضاحت طلب
غیر قانونی تعمیرات مسمار نہ کرنے پر عدالت نمائندہ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ پر شدید برہم
سندھ ہائیکورٹ نے دہلی کالونی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست پر سی ای او کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے وضاحت طلب کرلی۔
جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسز راشدہ اسد پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو دہلی کالونی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ غیر قانونی تعمیرات مسمار نہ کرنے پر عدالت نمائندہ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ پر شدید برہم ہوگئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں، اب تک کیا کیا کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے؟ نمائندہ نے بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو نوٹس جاری کردیے گئے۔
عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ صرف نوٹس بھیج کر کام پورا ہوگیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے آپ کی آنکھوں کے سامنے بلڈنگ کھڑی ہوجاتی ہے۔ پہلے خود بلڈنگ بننے دیتے ہیں پھر نوٹس بھیج دیتے ہیں آپ۔ پنجاب اور دہلی کالونی کا کیا حال کردیا دیکھا ہے۔ کوئی ایک کام بتائیں جو کرتے ہوں آپ لوگ۔ عدالت نے تنبیہ کی اگر کارروائی نہیں کریں گے تو سی ای او کو طلب کرلیں گے۔ سب سے ہیوی ٹیکس آپ کا کنٹونمنٹ بورڈ لیتا ہے۔ آپ کی کارکردگی صرف آنکھوں کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔
عدالت نے سی ای او کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے وضاحت طلب کرلی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ 2019 سے عدالت نے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف فیصلہ دے رکھا ہے۔ عدالتی فیصلے کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔