دہشتگردی کے الزام میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور
حلیم عادل شیخ پر پولیس پر حملہ اور دہشتگردی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا
سندھ ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کے الزام سے متعلق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کے الزام سے متعلق حکیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی 2 کیسز میں ضمانت منظور کرتے ہوئے دو، دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ حلیم عادل شیخ پر پولیس پر حملہ اور دہشتگردی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تجاوزات آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی کیس میں پہلے ضمانت منظور ہوچکی تھی۔