دورہ جنوبی افریقا و زمبابوے قومی ٹیم کورونا وائرس سے کلیئر قرار

ٹیم کے تمام 35 کھلاڑیوں کی بدھ کی شام کوویڈ ٹیسٹنگ کرائی گئی تھی

ٹیم کے تمام 35 کھلاڑیوں کی بدھ کی شام کوویڈ ٹیسٹنگ کرائی گئی تھی، فوٹوفائل

دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لیے پاکستانی دستے کی آخری کوویڈ ٹیسٹنگ رپورٹ بھی نیگیٹو آگئی۔

ٹیم کے تمام 35 کھلاڑیوں کی بدھ کی شام کوویڈ ٹیسٹنگ کرائی گئی تھی جس کی رپورٹ آج صبح پی سی بی کو موصول ہوگئی ہے۔


ذرائع کے مطابق تمام کھلاڑی کورونا وائرس اور روانگی کے لیے کلیئر ہیں۔ پاکستانی دستہ کل جمعہ کو خصوصی طیارے کے ذریعے جوہانسبرگ کی اڑان بھرے گا۔ پہلےمرحلے میں تین ایک روزہ میچ 4،2 اور 7 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد 4 ٹی ٹوئنٹی میچز طے ہیں۔

اگلےمرحلے میں پاکستانی کھلاڑی جوہانسبرگ سے ہرارے کا سفر کریں گے۔ زمبابوے کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ پانے والے باقی کھلاڑی 12 اپریل کو جائیں گے۔

فاسٹ بولر حسن علی نے بھی پاکستانی دستے کے ساتھ کل جوہانسبرگ کی اڑان بھریں گے، پاکستانی دستہ جمعہ کی صبح ساڑھے سات بجے ہوٹل سےعلامہ اقبال ایئرپورٹ کے لیے نکلے گا، قومی دستے کی روانگی 8 بجکر 45 منٹ پر طے ہے۔ پی سی بی ذرائع کےمطابق دائیں ہاتھ کے پیسرکے حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ ان کی کوویڈ ٹیسٹنگ رپورٹ بھی نیگیٹو ہے اور وہ پاکستانی دستے کےساتھ جانےکے لیے کلیئر ہیں۔
Load Next Story