ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر تنزلی

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ کر 155 روپے کی سطح پر آگئی

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ کر 155 روپے کی سطح پر آگئی (فوٹو : فائل)

ڈالر کی طلب کے مقابلے میں بڑھتی ہوئی رسد کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں جمعرات کو بھی روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باوجود تنزلی کاسامنا رہا۔


انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 38 پیسے گھٹ کر 155 روپے 10 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے گھٹ کر 155 روپے 70 پیسے کی سطح بند ہوئی۔
Load Next Story