گزشتہ حکومتوں کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانےپر پہنچا وزیراعظم
اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پچھلے 6 مہینوں میں کرپشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، نواز شریف
KARACHI:
وزیر اعظم نواشریف نے کہا ہے کہ آج ملک کو دہشت گردی، انتہا پسندی، قتل و غارت گری، بے روز گاری اور توانائی جسے بحران کا سامنا ہے اور ان کے تدارک کے لئے گزشتہ حکومتوں نے کچھ نہیں کیا بلکہ ہر طرف لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم رکھا۔
بہاولپور میں وزیراعظم یوتھ لون قرضہ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے نواز شریف کا کہنا تھاکہ میں یہ دعویٰ نہیں کررہا ہم نے 6 ماہ میں تمام مسائل حل کردیئے لیکن سابقہ حکومت کے ابتدائی 6 ماہ کے مقابلے میں ہم نے بجلی کے بحران پر کافی حد تک قابو پایا ہے اور ابھی بہت سارا کام کرنا باقی ہے لیکن ملک کا خزانہ خالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ابھی توانائی پلانٹس اور ڈیمز تعیمر کرنے ہے اس کے علاوہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے لئے کراچی میں 10 پلانٹس لگانے ہیں جس کے لئے کوئلہ بیرون ملک سے برآمد کرنا پڑے گا لیکن ہمارے اپنے ملک میں جو کوئلہ موجود ہے اس کے استعمال کے لئے کسی نے کوئی کام نہیں کیا۔ اب ہماری حکومت نے کوئلے کے کارخانے لگانے پر کام شروع کیا ہے تو ملک کا خزانہ خالی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی سیاست اور مسائل آج کی سیاست اور مسائل سے بہت مختلف تھے۔ آج ملک میں دہشت گردی، انتہا پسندی، قتل و غارت گری، بے روز گاری اور توانائی بحران ہے اور ان کے تدارک کے لئے گزشتہ حکومتوں نے کچھ نہیں کیا بلکہ ہر طرف لوٹ کھسوٹ تھی اور اسی وجہ سے آج ملک کا یہ حال ہے لیکن میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پچھلے 6 مہینوں میں کرپشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا اور ہماری کوشش ہے کہ ہم ان مسائل پر جلد سے جلد قابو پائیں۔
نواز شریف کا کہنا تھاکہ جرمنی اور چاپان دوسری جنگ عظیم میں شکست کھانے کے بعد کتنی تیزی سے دوبارہ ابھرے ہیں جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے نوجوانوں کو کاروبار کےلئے قرضہ فراہم کیا۔ اب جرمنی اور جاپان کے 80 فیصد نوجوان ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں جب کہ امریکا، فرانس اور برطانیہ سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بھی نوجوانوں کو فوقیت دی جاتی ہے ۔ پاکستانی نوجوانوں کی جانب سے قرضہ اسکیم میں دلچسپی دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے وعدے پورے کررہا ہوں لیکن یہ سیاسی وعدے نہیں ہیں بلکہ ہم نے قوم کو قابل فخر بنانے کےلئے ایک قدم آگے بڑھایا ہے۔