منی لانڈرنگ کیس شہبازشریف نے لاہورہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی

درخواست گزار70 سال کا ہے اورکینسر کا مریض ہے، درخواست میں موقف

درخواست میں ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے لاہورہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے لاہورہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی۔ درخواست میں ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔


درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ درخواست گزار 70 سال کا ہے اورکینسر کا مریض ہے، کیس سیاسی بنیاد پر بنایا گیا ہے ، کیس کا ٹرائل ختم ہونے میں ابھی وقت ہے اس لیے ضمانت دی جائے۔

واضح رہے کہ جسٹس سرفرازڈوگر اورجسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ 29 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا۔
Load Next Story