حکومت کا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ

کن کن کمپنیوں نے ذخیرہ اندوزی کی، اور کس نے کتنا پیسہ بنایا پتہ لگایا جائے، ٹی او آرز

ٹی او آرز میں آڈیٹر جنرل کو کمپنیوں کی تمام تفصیلات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوٹو:فائل

وزارت توانائی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی کابینہ کی ہدایت پر وزارت توانائی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے، آڈٹ جون 2020 میں پٹرولیم بحران میں ملوث کمپنیوں کا پتہ لگائے گا۔


اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کابینہ کی 16 مارچ کی ہدایات کا حوالہ دے کر آڈٹ کی ہدایت دی گئی ہے۔ ٹی او آرز میں آڈیٹر جنرل کو کمپنیوں کی تمام تفصیلات کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کن کن کمپنیوں نے ذخیرہ اندوزی کی، اور کس نے کتنا پیسہ بنایا پتہ لگایا جائے۔

 
Load Next Story