9 سالہ زینب قتل کیس 3 ملزم گرفتار 2 کا جسمانی ریمانڈ
دونوں ملزمان نے اعتراف جرم بھی کیا ہے ملزمان کے دفعہ164 کے تحت بیانات بھی ریکارڈ کرائے جائیں گے،تفتیشی ٹیم
NEW DELHI:
کم سن بچی زینب سے جبری زیادتی اور بہیمانہ قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان کا4 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا جبکہ شریک ملزمہ کویتا عرف انیقہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔
تفتیشی ٹیم نے تینوں ملزمان کو کڑے پہرے میں تھانہ سے جوڈیشل کمپلیکس جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت کو بتایا کے ظلم کی شکار بچی کا پوسٹ مارٹم،میڈیکل ہوچکا،ان دونوں ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جانے ہیں،دونوں ملزمان نے اعتراف جرم بھی کیا ہے ملزمان کے دفعہ164 کے تحت بیانات بھی ریکارڈ کرائے جائیں گے، دونوں کا 7دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا جس کے بعد دونوں ملزمان کو تھانہ سول منتقل کر دیا گیا جبکہ شریک ملزمہ کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے، سٹی پولیس آفیسرکاکہناہے کہ اس کیس کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں، شفاف تفتیش،ڈی این اے کے بعد ملزمان کے خلاف میرٹ عدالت چالان پیش کر دیا جائے گا۔

اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ سول لائن کے علاقہ میں کم سن بچی زینب سے جبری زیادتی اور بہیمانہ قتل کیس میں گرفتار دونوں سفاک ملزمان بابر مسیح اور عدنان کا4 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا جبکہ شریک ملزمہ کویتا عرف انیقہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔