بارہ سالہ لڑکے کو کرنٹ لگنے پر کے الیکٹرک کو ڈیڑھ کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
مقامی عدالت نے کے الیکٹرک کے خلاف بڑا فیصلہ دیتے ہوئے کرنٹ سے متاثرہ 12 سالہ لڑکے کو ڈیڑھ کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں سیشن عدالت نے کے الیکٹرک کی غفلت سے 12 سالہ لڑکے کو کرنٹ لگنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کے الیکٹرک کے خلاف بڑا حکم دے دیا۔عدالت نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو متاثرہ بچے کو ڈیڑھ کروڑ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا۔
دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ 12 سالہ سفیر 26 نومبر 2013ء کو کرنٹ لگنے سے بری طرح متاثر ہوا جب کہ واقعہ میں عارف محمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے شواہد سے کے الیکٹرک کی غفلت ثابت ہوتی ہے، بجلی فراہم کرنے والا ادارہ تاروں کی مرمت کا بھی پابند ہے، ٹوٹے اور کھلے تار انسانی زندگی کے لیے خطر ناک ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کے الیکٹرک متاثرہ فریق کو ہرجانہ ادا کرے۔