مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

قابض فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس

قابض فوج نے دونوں نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا۔ فوٹو : فائل

SEOUL:
مقبوضہ وادی میں قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، قابض فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ رواں ماہ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 13 سے تجاوز کرچکی ہے۔
Load Next Story