ون ڈے سپر لیگ گرین شرٹس ساتویں نمبر پر الجھ گئے
افغانستان اور بنگلادیش بھی آگے،جنوبی افریقہ سے سیریز میں بہتری کا موقع
آئی سی سی ورلڈکپ ون ڈے سپرلیگ میں گرین شرٹس ساتویں نمبر پر الجھ گئے۔
آئی سی سی ورلڈکپ ون ڈے سپرلیگ شروع ہونے کے بعد پاکستان نے صرف ایک 3 میچز کی سیریز زمبابوے کے ساتھ کھیلی،ایک میچ میں شکست کی وجہ سے وہ 20 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے،بھارت کو فی الحال 5 میں سے 2 میچز میں فتح ملی،ایک پوائنٹ کی کٹوتی کے باعث 19 پوائنٹس لے کر وہ آٹھویں نمبر پر موجود ہے،انگلینڈ سے تیسرا میچ جیت کر کوہلی الیون پاکستان ٹیم کو آٹھویں نمبر پر بھیج سکتی ہے۔
گرین شرٹس جنوبی افریقہ سے آنے والی سیریز میں بہتری سے سپرلیگ میں آگے جا سکتے ہیں،زمبابوے اور آئرلینڈ10،10 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں،جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے ابھی تک سپرلیگ کا ایک بھی میچ نہیں کھیلا۔
انگلینڈ نے جمعے کی شب بھارتی ٹیم کو دلچسپ مقابلے میں 6 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز فی الحال 1-1 سے برابر کردی،اسے ورلڈ کپ سپرلیگ میں ٹاپ پوزیشن بھی مل گئی،اب تک ٹیم نے اپنے 8 ون ڈے میچز میں سے 4 میں فتح حاصل کی ہے،جس کی بدولت پوائنٹس40 تک پہنچ گئے،6 میں سے 4 میچز میں کامیابی پانے والے آسٹریلیاکے پوائنٹس بھی 40 ہی ہیں مگر رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے وہ دوسرے نمبر پر رہا۔
نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں اب تک کھیلے گئے اپنے تینوں میچز جیت کر 30،30 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے درجے پر موجود ہیں، پانچویں اور چھٹے نمبر کی بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈین ٹیم کے بھی 30،30 پوائنٹس ہیں،ان دونوں نے اب تک 6،6 میچز کھیلے ہیں۔