خیبر پختونخوا کے مزید 6 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ
خیبر، شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، دیر اپر اور ہری پور شامل ہیں۔
KARACHI:
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے مزید 6 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
شہرام خان ترکئی نے بتایا کہ ان اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے بند ہونے والے اضلاع میں قبائلی ضلع خیبر، شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، دیر اپر اور ہری پور شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختون خوا کے 9 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پہلے سے نوٹیفائیڈ 10 اضلاع کے ساتھ ساتھ مزید 6 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں 11 اپریل تک بند رہیں گی، جن جن اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا وہاں کی تعلیمی سرگرمیاں بند کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ پہلے ہی صوبے کے کورونا سے متاثرہ 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 16 مارچ سے 11 اپریل تک بند ہیں۔ ان علاقوں میں پشاور، مردان،چارسدہ، صوابی، ملاکنڈ ،سوات، نوشہرہ، دیر لوئر اور بونیر شامل ہیں۔