18جنوری کوبلدیاتی انتخاب ممکن نہیںالیکشن شیڈول پرعمل جاری
سندھ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے
BEIJING:
الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں سندھ کے بلدیاتی انتخاب کے انعقاد کے لیے23فروری کو درخواست دائر کی گئی ۔
جس کے بعد انتخابی شیڈول کے تحت سندھ میں 18جنوری کو انتخاب کا انعقاد ناممکن ہے،الیکشن شیڈول کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اب تک کوئی ہدایت جاری نہیں کی جس سے صوبائی الیکشن کمیشن نے سابقہ انتخابی شیڈول جاری رکھا ہوا ہے، حکومت سندھ نے عدالت عالیہ کے حلقہ بندیوں اور انتخابی قوانین کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ، اس غیریقینی صورتحال سے صوبائی الیکشن کمیشن کیلیے انتخابی شیڈول جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے ۔
تاہم الیکشن کمیشن کوئی ہدایت جاری نہیں کررہی ہے، سندھ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے، کاغذات نامزدگی کی جانچ مکمل ہوچکی ہے جبکہ اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلے جاری ہیں، دوسرے مرحلے میں امیدواروں کی دستبرداری اور حتمی فہرست اور انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا مرحلہ 13جنوری تک مکمل کرلیا جائیگا، تیسرے مرحلے میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور 18جنوری کو پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کے تحت امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کرلے گا تاہم اسکے بعد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا مسئلہ گھمبیر ہے اوراس دوران الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول ملتوی کرنے کاحکم جاری کرسکتا ہے۔