کورونا وبا کراچی میں ضلع وسطی کے تین سب ڈویژنز میں اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ

متاثرہ علاقوں میں آنے اورجانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرارجب کہ ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

علاقے میں تمام کاروباری اور صنعتیطی سرگرمیاں معطل رہیں گی: فوٹو: فائل

ضلع وسطی کے تین سب ڈویژنز کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کی اگیا ہے جا کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کورونا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظرکراچی میں ضلع وسطی کے تین سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، اورگلبرگ کی مختلف یوسیزکے علاقوں اوررہائشی یونٹس پر لگایا گیا ہے۔ لاک ڈاون کا نفاز 29 مارچ سے 12 اپریل تک ہوگا۔


نوٹیفیکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پرکیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں آنے اورجانے والے تمام افراد کوماسک پہننا لازمی قرارجب کہ ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں تمام کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی، متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی، کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے جب کہ حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
Load Next Story