غریب آدمی کو ہر قسم کا ریلیف فراہم کیا جائے وزیراعظم کی نئے وزیرخزانہ کو ہدایت

وزیراعظم کی حماد اظہر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

وزیراعظم کی حماد اظہر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان سے نئے وزیر خزانہ حماد اظہر نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نئے وزیر خزانہ حماد اظہر نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی، اس کے علاوہ ملاقات میں ملکی معیشت اور مختلف عوامی فلاحی اقدامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے حماد اظہر کو غریب آدمی کے لیے ریلیف کے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : حفیظ شیخ کی چھٹی، حماد اظہر نئے وزیر خزانہ ہوں گے

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے اور ان کی جگہ وزارت خزانہ کا قلمدان حماد اظہر کو دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد آج کابینہ ڈویژن کی جانب سے حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ مقرر کیے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
Load Next Story