پاکستان میں فٹبال تنازع پر فیفا نے کل تک کی ڈیڈ لائن دیدی

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطلی کے لیے خبردار کرتے ہوئے بدھ رات 8 بجے فٹبال ہاؤس خالی کرنے کی وارننگ دے دی

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو بدھ رات 8 بجے تک فٹبال ہاؤس خالی کرنے کی وارننگ دے دی

پاکستان میں فٹبال تنازع پر فیفا نے کل بدھ تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔

فیفا نے پاکستان پر فٹبال فیڈریشن کو معطلی کے لیے خبردار کرتے ہوئے بدھ رات 8 بجے فٹبال ہاؤس خالی کرنے کی وارننگ دے دی۔ فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک کے نام خط میں فٹبال ہاؤس کا چارج سنبھالنے والوں پر واضح کیا ہے کہ فٹبال ہاؤس کا چارج بدھ تک نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے کردیا جائے بصورت دیگر نتائج کے لیے تیار رہیں جس میں پاکستان پر پابندی اور رکنیت ختم کرنے کا معاملہ کانگریس اجلاس میں لے جایا جائے گا۔


فیفا نے نارملائزیش کمیٹی کی فٹبال ہاؤس سے زبردستی بے دخلی اور انہیں ہراساں کرنے پر سخت افسوس کا اظہار اور فیفا کے معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔

دوسری جانب نارملائزیشن کمیٹی کو ہٹا کر فٹبال ہاؤس کا کنٹرول سنبھالنے والے گروپ کے سربراہ اشفاق حسین نے واضح کیا ہے کہ ہم نے فیفا کو تمام معاملات سے آگاہ کردیا ہے تاہم فیفا کی جانب سے ہمیں ابھی تک کسی بھی قسم کی ڈیڈ لائن والا خط نہیں ملا۔
Load Next Story