اسلام آباد میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دوغیرملکی گرفتار

گرفتار ملزمان سے شہریوں سے چھینے گئے 40 ہزار روپے و دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرلی گئیں، پولیس

تھانہ سبزی منڈی نے کارروائی کر کے افغان ملزمان کو گرفتار کیا۔(فوٹو، ایکسپریس)

گن پوائنٹ پرشہریوں کولوٹنے والے غیر ملکی گروہ کے دو کارندے گرفتار ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق تھانہ سبزی منڈی نے کارروائی کر کے افغان ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں عباس خان اور تواب خان افغانی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے شہریوں سے چھینے گئے 40 ہزار روپے و دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرلی گئیں۔

پولیس کے مطابق وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بارود بھی برآمد ہوگیا۔ ملزمان وارداتوں کے بعد افغانستان فرار ہوجاتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے ضلعے بھر میں کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
Load Next Story