پاکستان کو آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالر کی قسط موصول
پاکستان نے 2.5 ارب ڈالر کے یورو بانڈذ بھی فروخت کردیئے، تین ارب ڈالر اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر ہوجائیں گے
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایکسٹینڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت بجٹ سپورٹ کے لیے تقریباً 50 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی، دوسری جانب پاکستان نے 2.5 ارب ڈالر کے یورو بانڈذ بھی فروخت کردیئے۔
یورو بانڈز کی نیلامی اور آئی ایم ایف پروگرام سے قسط ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں تین ارب ڈالر تک کا اضافہ ہوگا جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائے گی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف سے 49 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے زیر التوا جائزے کو مکمل کرتے ہوئے 500 ملین ڈالر کی بجٹ سپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔
زری اور ریونیو پالیسیوں پر آئی ایم ایف کے اعتراضات کے بعد گزشتہ سال کے آغاز پر آئی ایم ایف سے طے پانے والا 6 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا پیکج معطل کردیا گیا تھا جسے گزشتہ ماہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات کے بعد بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے جولائی 2019ء میں طے پانے والے معاہدے کے تحت اب تک تقریبا 2 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔ دریں اثناء پاکستان نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں 2.5 ارب ڈالر کی یورو بانڈز فروخت کردیے۔
پاکستان کو 5، 10 اور 30 سال کی مدت کے لیے مجموعی طور پر 5.3 ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئی تھیں۔ پاکستان نے 6 فیصد شرح سود پر 5 سال کی مدت کے لیے ایک ارب ڈالر، 10 سال کی مدت کے لیے 7.37 فیصد شرح سود پر ایک ارب ڈالر جبکہ 30 سال کی مدت کے لیے 8.87 فیصد شرح سود پر 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈذ فروخت کیے۔