شہید اہلکارکامران نے3 روز قبل بیٹے کے پیدائش پر مٹھائی بانٹی

مقتول نے اپریل 2002 میں محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی

مقتول نے اپریل 2002 میں محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ فوٹو : ایکسپریس

عیسیٰ نگری بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ایس ایس پی سی آئی ڈی محمد اسلم خان کا ڈرائیور کانسٹیبل کامران خان ولد آدم خان قیوم آباد میں واقعے سر سید اسپتال کے قریب گلی نمبر5 میں رہائش پذیر تھا ۔


مقتول نے اپریل 2002 میں محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی مقتول2006 سے سی آئی ڈی پولیس میں تعینات ہوا تھا جبکہ اس سے قبل مقتول پولیس ہیڈ کوارٹرز میں تعینات تھا ، مقتول3 بھائیوں اور4 بہنوں میں سب سے بڑا تھا ، مقتول کا ایک بھائی محکمہ سندھ پولیس میں ملازم ہے جبکہ ایک بھائی علاقے میں دکان چلاتا ہے ، مقتول اہلکار2 بیٹوں کا باپ تھا اور دوسرے بیٹے کی پیدائش3 روز قبل ہی ہوئی تھی جس پر مقتول بہت خوش تھا اور دوسرے بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے لوگوں میں بھی مٹھائیاں تقسیم کی تھیں ۔
Load Next Story