علاج کیلیے کہیں نہیں جارہی یہاں رہ کر حکومت کا علاج جاری رکھوں گیمریم نواز
چند دن بیمار کیا ہوئی، کانپتی لرزتی حکومت کو امید ہوگئی کہ شاید مریم علاج کروانے باہر جانے لگی ہے، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چند دن بیمار کیا ہوئی، کانپتی لرزتی حکومت کو امید ہوگئی کہ شاید مریم علاج کروانے باہر جانے لگی ہے۔ آپ کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے لئے بتا دوں کہ مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں۔ مریم ادھر بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھے گی انشاءاللّہ۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا گلہ ایک ہفتے سے خراب تھا، ان کا کرونا کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ دوسری جانب آج ہی شریف خاندان کے چیف معالج ڈاکٹر عدنان مریم نواز کے معائنے کے لیے لندن سے لاہور پہنچے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر مریم نواز کے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی چہ مگوئیوں گردش کررہی تھیں۔