بالی ووڈ اداکارہ کرن کھیر بلڈ کینسر میں مبتلا
ابھی تک اداکارہ کرن کھیر یا ان کے گھر والوں نے ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے
بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان کرن کھیر بلڈ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں اہم کردار اداکرنے والی اداکارہ اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن کرن کھیر بلڈ کینسر میں مبتلا ہیں۔ تاہم ابھی تک اداکارہ یا ان کے گھر والوں نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرن کھیر ملٹی پل مائیلوما نامی بیماری میں مبتلا ہیں جو بلڈ کینسر کی ایک قسم ہے اور ممبئی میں زیرعلاج ہیں۔ چندی گڑھ بی جے پی یونٹ کے صدر ارون سود نے اداکارہ کرن کھیر کے بلڈ کینسر میں مبتلا ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس علاج شروع کروانے کے بعد کرن کھیر بہتری کی طرف گامزن تھیں۔ انہوں نے مزید کہا حالیہ ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق یہ مرض ان کے بازو اور کندھے سے کم ہوگیا ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران ارون سود نے کہا کہ کرن کھیر گزشتہ برس 11 نومبر کو ایک حادثے کا شکار ہوگئی تھیں جس میں ان کا بایاں بازو متاثر ہوا تھا ۔ چندی گڑھ میں پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں طبی معائنے کے بعد انہیں ملٹی پل مائیلوما کی تشخیص ہوئی تھی۔
ارون سود نے کہا یہ بیماری ان کے بائیں بازو اور دائیں کندھے تک پھیل چکی تھی جس کے علاج کے لیے اداکارہ کرن کھیر 4 دسمبر کو ممبئی گئی تھیں۔ اگرچہ اداکارہ 4 ماہ کے علاج کے بعد صحت یاب ہورہی ہیں۔ حالانکہ انہیں ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں داخل نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم انہیں علاج کے لیے باقاعدگی سے اسپتال جانا پڑتاہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کرن کھیر کچھ عرصے سے سیاسی سرگرمیوں اور شوبز میڈیا سے دور ہیں اور ارون سود کا یہ بیان اس کے بعد سامنے آیا جب ان کی غیر موجودگی اور پارٹی کے مختلف معاملات پر ان کی خاموشی پر تنقید کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ اداکارہ کرن کھیر 2009 میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئی تھیں۔ اور 2014 سے لوک سبھا میں چندی گڑھ کی نمائندگی کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بھارت کے معروف رئیلیٹی شو ''انڈیاز گوٹ ٹیلنٹ''کی جج بھی رہ چکی ہیں۔ کرن کھیر معروف بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی اہلیہ ہیں۔