ڈالر کی قدر میں اضافہ
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو روپے کی نسبت ڈالر کی تنزلی رک گئی
KARACHI:
روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
درآمدات کے لیے نئے لیٹر آف کریڈٹس کھولے جانے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو روپے کی نسبت ڈالر کی تنزلی رک گئی۔ اس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 153روپے سے تجاوز کرگئے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 54پیسے کے اضافے سے 153.29روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 60 پیسے کے اضافے سے 154.80روپے پر بند ہوئی۔