کراچی کے علاقے ملیر میں مسجد میں دھماکا 3 افراد زخمی کمسن بچہ اپنے ہاتھ سے محروم

دھماکا اس وقت ہوا جب نماز جمعہ سے قبل مدرسے کے طالبعلم مسجد کی صفائی کررہے تھے۔

دھماکا خیز مواد قرآنی آیات کے ڈبے میں رکھا گیا تھا، پولیس فوٹو؛ایکسپریس نیوز

ملیر کے علاقے ملت ٹاؤن کی ایک مسجد میں دھماکے کے نیتجے میں ایک کمسن بچہ اپنے ہاتھ سے محروم جب کہ معزن سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کے علاقے ملت ٹاؤن میں جامع مسجد جنت میں جمعہ کی نماز سے قبل مدرسے کے طالبعلم صفائی کے دوران قرآنی آیات کے ڈبے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نیتجے میں ایک کمسن بچے کا ہاتھ جسم سے الگ ہوگیا جب کہ مسجد کا معزن اور ایک طالبعلم زخمی ہوگیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد قرآنی آیات کے ڈبے میں رکھا گیا تھا۔ دھماکے بعد مسجد میں مزید دھماکا خیز مواد کی موجودگی کے شبے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاشی کے بعد مسجد کو کلیئر قرار دے دیا۔
Load Next Story