وزیراعلی نے صوبے بھر میں بجلی كی لوڈ شیڈنگ كا نوٹس لے لیا

لوڈ شیڈنگ سے نہ صرف عوام متاثر ہیں بلکہ زراعت بھی متاثر ہورہی ہے، جام کمال خان

لوڈشیڈنگ سے نہ صرف عوام متاثر ہیں بلکہ زراعت بھی متاثر ہورہی ہے، جام کمال خان (فوٹو: فائل)

LONDON:
وزیراعلی بلوچستان جام كمال خان نے صوبے بھر كے مختلف علاقوں میں بجلی كی لوڈ شیڈنگ كا نوٹس لے لیا۔


وزیراعلیٰ ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام كمال خان نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے کہا ہے کہ وفاقی وزیر توانائی سے فوری طور پر ملاقات كركے بجلی كی لوڈشیڈنگ كے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے۔

وزیراعلی نے صوبے میں بجلی كے شارٹ فال اوربڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ كا حل نکالنے کے لیے ہدایت كی ہے۔ وزیراعلی نے كہا ہے كہ بجلی كی لوڈ شیڈنگ سے نہ صرف عوام متاثر ہو رہے ہیں بلكہ زراعت كے شعبے كو بھی نقصان پہنچ رہا ہے اس لیے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا فوری حل نکالنا ضروری ہے۔
Load Next Story