برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کرلیا
9 اپریل سے برطانیہ داخل ہونے والے تمام مسافروں کو دس دنوں کے لیے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا
برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان کا نام برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے علاوہ فلپائن، کینیا اور بنگلادیش بھی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں۔
برطانوی حکام کے مطابق 9 اپریل سے برطانیہ میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو دس روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا، اطلاق ان مسافروں پر بھی ہوگا جو ٹرانزٹ فلائٹ پر ان ممالک جائیں گے۔