شہزادہ ہیری سے خفیہ شادی کے بعد شاہی تقریبات کا ڈراما کرنا پڑا میگھن
آرچ بشپ نے شہزادہ ہیری سے خفیہ شادی کرانے کے میگھن مارکل کے دعوے کی تردید کردی
میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری کے ساتھ خفیہ شادی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شاہی تقریبات میں دلہا دلہن بننے کا ڈراما کیا تھا کیوں کہ ہم پہلے ہی شادی کرچکے تھے اور یہ خفیہ شادی بھی کلیسائے انگلستان کے سربراہ آرچ بشپ نے ہی کروائی تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میگھن مارکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد گزشتہ ماہ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشافات کیئے تھے۔ اس انٹرویو میں شہزادی میگھن مارکل نے سیاہ فام ہونے کی وجہ سے شاہی خاندان کی جانب سے نسلی امتیاز کا شکار ہونے کا تذکرہ بھی کیا تھا۔
اسی انٹرویو میں میگھن مارکل نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ جوڑے نے شاہی تقریبات سے چند روز قبل ہی خفیہ شادی کرلی تھی اور شاہی تقریبات کے دوران ہم نے صرف دکھاوا کیا تھا۔
یہ خبر پڑھیں : شاہی خاندان میں نسلی تعصب کا نشانہ بننے پر خودکشی کا سوچا، میگھن
میگھن مارکل نے مزید کہا تھا کہ ہماری خفیہ شادی کلیسائے انگلستان کے سربراہ اور انگلینڈ کے شہر کنٹربری کے آرچ بشپ نے کروائی تھی اور انہوں نے ہی دوبارہ 19 مئی کو شاہی خاندان کے سامنے ہماری دوبارہ شادی کروائی تھی جو صرف ایک ڈراما تھا۔
میگھن مارکل کے اس بیان کے تین ہفتوں کے بعد آرچ بشپ نے تردیدی بیان میں کہا کہ میں نے سب کے سامنے 19 مئی 2018 کو شادی کروائی اگر اس سے قبل خفیہ شادی کروائی ہوتی تو نئی تاریخ پر کبھی دستخط نہیں کرتا کیوں کہ یہ ایک قابل گرفت جرم ہے۔