سونے کی قیمت میں ایک بار پھر غیرمعمولی اضافہ
فی تولہ سونا بڑھ کر 106000 روپے اور 10گرام سونا اضافے کے بعد 90878 روپے کا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں19 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1731 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعے کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1500 روپے اور 1286 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 6 ہزار روپے پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی اضافے کے بعد 90 ہزار 878 روپے ہو گئی۔