روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اُڑان جاری

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 154روپے کی سطح پر آگٸی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 154روپے کی سطح پر آگٸی . فوٹو : فائل

روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان جاری ہے۔


درآمدی ضروریات کے لیے طلب بڑھنے اور نٸے لیٹر آف کریڈٹس کھولے جانے کے باعث جمعہ کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب رہا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 154روپے کی سطح پر آگٸی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد مزید 26 پیسے کے اضافے سے 153.55 روپے پر بند ہوٸی اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 154 روپے پر بند ہوٸی۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }