سندھ میں دو ہفتوں کے لئے اسکولز بند کرنے کی تجویز فیصلہ این سی اوسی کرے گا

پہلے عوامی مقامات، سینما، واٹر پارک بند کرائیں پھر اسکولوں کی طرف آئیں، پرائیوٹ اسکولز مالکان

پہلے عوامی مقامات، سینما، واٹر پارک بند کرائیں پھر اسکولوں کی طرف آئیں، پرائیوٹ اسکولز مالکان۔ فوٹو : فائل

ISTANBUL:
وزیر تعلیم سندھ کی دو ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز دی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم سندھ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر تعلیم نے دو ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز دی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ اسکولز مالکان نے وزیر تعلیم کو فیصلے پر غور کرنے کی درخواست کی ہے۔


ذرائع کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اسکول بند کرنے سے متعلق دو تجاویز سامنے آئی ہیں، کچھ ممبران کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو 15 دن کے لیے بند کردیا جائے۔ جب کہ دوسری جانب کچھ ممبران نے تمام اسکولوں کو بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ آٹھویں جماعت تک اسکولوں کو بند کردیا جائے اور نویں سے بارہویں تک کلاسز جاری رکھی جائیں۔ جب کہ پرائیوٹ اسکولز کے نمائندے نے اعتراض کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پہلے عوامی مقامات، سینما، واٹر پارک بند کرائیں، مارکیٹیں کھلی ہیں تو اسکول کیوں بند کیے جائیں۔ جس پر وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز کو این سی او سی میں رکھا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی ہے، جس کے تحت صبح کی شفٹ والے اسکولز کے اوقات 7:30 سے 11:30 ہوں گے، اور دوسری شفٹ کے اسکولز 11:45 سے 02:45 تک کھلیں گے۔
Load Next Story