ہاکی اولمپیئن کرنل ریٹائرڈ ظفر علی ظفری انتقال کرگئے
ظفر علی نے 1960 کے روم اولمپکس اور 1956 کے میلبورن اولمپکس نمائندگی کرتے ہوئے سلور اور گولڈ میڈل حاصل کیا
ISLAMABAD:
ہاکی اولمپیئن کرنل ریٹائرڈ ظفر علی ظفری راولپنڈی میں انتقال کرگئے.
ظفر علی ظفری نے 1960 کے روم اولمپکس اور 1956 کے میلبورن اولمپکس نمائندگی کرتے ہوئے سلور اور گولڈ میڈل حاصل کیا، انہوں نے 1971 کے بارسلونا ورلڈ کپ بحیثیت منیجر قومی ہاکی ٹیم کی نمائندگی کی۔
اسکے علاوہ 1964 سے 1967 تک پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بحیثیت سیکریٹری اپنی خدمات سرانجام دیں، اولمپیئن کرنل ر ظفری مختلف ادوار میں قومی ہاکی ٹیم کے سیلیکٹر، منیجر و کوچز اور ٹیکنیکل آفیسر کی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام نے کرنل ریٹائرڈ طفر علی ظفری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔