سیکنڈری طلبہ کو بھی احساس وسیلہ تعلیم پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری
سیکنڈری تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو 2500 اور بچیوں کو 3000 روپے سہ ماہی دیے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ
وفاقی حکومت نے سکینڈری تعلیم کو بھی احساس وسیلہ تعلیم پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر سربراہی احساس بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں وسیلہ تعلیم پروگرام میں سکینڈری ایجوکیشن کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے سیکنڈری تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو سہ ماہی بنیادوں پر 2500 روپے جبکہ بچیوں کو 3000 روپے اعزازیہ دینے کی بھی باضابطہ منظوری دی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق اس وقت ملک میں 6 سے 16 سال کی عمر کے 1 کروڑ 87 لاکھ بچے موجود ہیں جو اسکول سے باہر رہتے ہیں۔
وزارت سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت نے 2024ء تک اسکول نہ جانے والے90 لاکھ بچوں کو وسیلہ تعلیم پروگرام میں شامل کرنے کا ہدف مقررکرلیا ہے۔ اس ضمن میں اب پرائمری تعلیم کے بعد سکینڈری تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو بھی وسیلہ تعلیم پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارت نے پرائمری تعلیم مکمل کرنے پر بچیوں کو 3 ہزار روپے بونس بھی دینے کا فیصل کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت اس وقت پرائمری تعلیم حاصل کرنے والے 34 لاکھ بچے اسکولوں میں داخل ہیں جن میں سے ہر بچے کو سہ ماہی بنیادوں پر 1500 روپے جبکہ ہر بچی کو 2000 روپے اعزازیہ دیا جارہا ہے۔