قومی سلیکٹرز کو نسیم شاہ کی بھی یاد آ گئی
قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ کیمپ کیلیے 6 اضافی کرکٹرز کو مدعوکرلیا
قومی سلیکٹرز کو نسیم شاہ کی بھی یاد آ گئی، ٹیسٹ کیمپ کیلیے طلب شدہ6 اضافی کرکٹرز میں پیسر بھی شامل ہیں،11کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا،تربیتی کیمپ 11 سے 20 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ کیمپ کیلیے 6 اضافی کرکٹرز کو مدعوکرلیا،ان میں پیسر نسیم شاہ بھی شامل ہیں، انھیں فٹنس مسائل کا جواز دے کر محدود اوورز کی کرکٹ کیلیے جنوبی افریقہ نہیں بھیجا گیا تھا، روحیل نذیر، تاج ولی، عرفان اللہ شاہ، وقاص مقصود اور ثمین گل بھی کیمپ میں موجود ہوں گے، اس سے قبل 11کھلاڑیوں عابد علی، اظہر علی، فواد عالم، عمران بٹ، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل (فٹنس سے مشروط)، شاہنواز دہانی، تابش خان اور زاہد محمود کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
قومی ٹیسٹ پلیئرزکا تربیتی کیمپ 11 سے 20 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گا، زمبابوے سے2ٹیسٹ میچز کیلیے اسکواڈ میں شامل 11 کھلاڑی 21 اپریل کو ہرارے جائیں گے، کپتان بابر اعظم سمیت دورئہ جنوبی افریقہ سے فارغ ہونے والے دیگر طویل فارمیٹ کے کرکٹرز پہلے ہی وہاں موجود ہوں گے،پاکستان اور زمبابوے کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 29 اپریل کو ہرارے میں ہوگا، دوسرا میچ 7 مئی سے شروع ہونا ہے۔
لاہور میں تربیتی کیمپ بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا، اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو2 کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی، پہلا ٹیسٹ گھراور دوسرا ہوٹل میں لیا جائے گا، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز ثقلین مشتاق(ہیڈ آف پلیئرز ڈیولمپنٹ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، مشتاق احمد(اسپن بولنگ کوچ)، عتیق الزمان(فیلڈنگ کوچ) اور عمر رشید (فاسٹ بولنگ کوچ) کیمپ کی نگرانی کریں گے،یاد رہے کہ اس سے قبل سلیکشن کمیٹی نے ڈیولمپنٹ کی غرض سے قومی وائٹ بال اسکواڈ کے تربیتی کیمپ میں بھی 7 اضافی کھلاڑیوں کو مدعو کیا تھا۔