میرا دپیکا پڈوکون کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں کترینہ کیف
ہراداکارہ اپنے حصے کا کام کررہی ہے، کسی نے ایک سال میں 3 ہٹ فلمیں دی ہیں تو اگلے سال کوئی دوسری دے سکتی ہے
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف جن کی گزشتہ برس صرف ایک ہی فلم سینماگھروں کی زینت بنائی گئی اور رواں برس کے دوران اوپر تلے چار فلمیں ریلیز کی جائیں گی کا کہنا ہے کہ میرا سپر ہٹ فلم رام لیلا کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی قسم کا مقابلہ نہیں ہے ۔
ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کا کہنا تھا کہ میرے سب کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں اور اسی وجہ سے دپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی قسم کے مقابلے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کترینہ کیف کا مذید کہنا تھا کہ ہر اداکارہ اپنے کام میں امتیازی خصوصیات کے ساتھ یہاں موجود ہے اور اگر کسی نے سال میں تین ہٹ فلمیں دی ہیں تو اگلے سال کوئی دوسری اس سے بھی زیادہ سپر ہٹ فلمیں دے سکتی ہے اور ایسا جاری رہتاہے اس لیے یہ کہنا کہ میرا دپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی قسم کا تنائو یا مقابلہ ہے درست نہیں ہوگا ۔فلم ''بینگ بینگ'' کے التوا کا شکار ہونے کے باعث فارغ وقت کی پلاننگ کے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس کچھ بھی کرنے کے لیے فارغ وقت نہیں ہے ۔میری اوپر تلے چار فلمیں تیار ہورہی ہیں ۔
''بینگ بینگ'' ہرتیک روشن کی بیماری کی وجہ سے التوا کا شکار ہوجاتی ہے تو اس کی شوٹنگز کی تاریخیں انوراگ باسو، کبیر خان اور ابھیشک کپور کو دی جاسکتی ہیں اس لیے میرے پاس کچھ اور کرنے یا کہیں جانے کے لیے وقت نہیں بچتا لیکن میرا خیال ہے کہ ''بینگ بینگ'' کی شوٹنگز اپنے شیڈول کے مطابق شروع ہوجائیں گی۔نمبر ون پوزیشن کے لیے کرینہ کے بعد رواں سال کے دوران دپیکا پڈوکون کے ساتھ مقابلے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ گزشہ برس میرے اور کرینہ کپور کے متعلق گفتگو کرتے رہے اب دپیکا کامیاب فلمیں دیکر سامنے آگئی ہے تو کیا ہوگیا ہے میں اس سے کیوں کرمقابلہ کروں گی۔
ایک سوال کے جواب میںا داکارہ کا کہنا تھا کہ رواں سال کے دوران میں چار فلیں انوراگ کیشپ کی جگا جاسوس ، سدھارتھ آنند کی بینگ بینگ کبیر خان کی فنیٹم اور ابھیشک کپور کی فتور تیاری کے مراحل میں ہیں منتخب فلمیں سائن کرنے کے سوال پر کترینہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ''دھوم 3''کے لیے کام کرہی تھی بہت سے کاموں کو التوا میں ڈالا جس کے باعث میرے پاس فلموں کی تعداد کم ہوگئی ہے اب جب کہ میں ''دھوم 3'' میں پرفارم کرچکی ہوں اسے دیکھتے ہوئے امید ہے کہ یہ میرے پاس پھر سے کام بڑھ جائے گا اور یہ میرے دل کی آواز ہے کیونکہ میں کبھی خود کو اس چیز میں داخل کرنے کی کوشش نہیں کرتی جہاں جانا نہ چاہوں۔دھوم تھری کی شوٹنگز ختم ہونے کے بعد میرے پاس بہت سی فلموں کی آفرز موجود تھیں مگر میں نے صرف حقیقت پر مبنی چار فلموں کو ہی منتخب کیا کیونکہ ایک اداکارہ کے طور پر میں ہمیشہ کچھ نیا کرنا چاہتی ہوں اور میرے خیال میں یہ چاروں فلمیں بہتر ہیں۔
''کافی ود کرن '' میں کرینہ کے طرف سے رنبیر کے ساتھ شادی کے متعلق بات کرنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اسے صرف ایک اچھے مذاق کے طور پر لیا ہے جب کہ لوگ اس سلسلہ میں کچھ زیادہ ہی جاننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں مگر جلد ہی وہ یہ بات بھول جائیں گے اور سب ختم ہوجائے گا۔واضح رہے کہ 2003میں فلم ''بوم بوم'' سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی برطانوی اداکارہ کترینہ کیف کی رواں برس کے دوران چار فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی ، سدھارت آنند کی ہدایات میں بنائی جانیوالی فلم میں کترینہ کے ساتھ ہرتیک روشن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ ڈینی ڈینزونگپا ، جاوید جعفری اور بپاشا باسو بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق وجے سنگھ کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم کو 2 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
انوراگ باسو کی ہدایتکاری میں فلم ''جگا جاسوس'' میں رنبیرکپور اداکارہ کے ساتھ مرکزی کردار جب کہ گووندا فلم کے ہیرو کے والد کا رول کررہے ہیں فلمساز رنبیر کپور اور انوراگ باسو کی اس مشترکہ پروڈکشن کو بھی 2 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کا امکان ہے ۔کبیرخان کی ہدایتکاری پر مبنی فلم ''فینٹیم'' جسے ''دانیال خان '' بھی کہا جارہا ہے کترینہ اداکار سیف علی خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، ساجد ناڈیڈوالا کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم کی شوٹنگ بیروت اور ترکی میں کی گئی ہے ۔ اس فلم کو بھی رواں برس کے دوران ہی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ہدایتکار ابھشیک کپور کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم فتور میں اداکارہ کے ساتھ ادیتہ رائے کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اس فلم کو بھی رواں برس کے دوران ہی سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کا اعلان کیا گیاہے۔