سندھ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی جماعت میں اختلافات ایم پی اے مستعفی
عوامی شکایات کا ازالہ نہیں ہورہا، گورنر سندھ سمیت سب کو شکایات کیں لیکن شنوائی نہیں ہوئی، کریم بخش گبول
تحریکِ انصاف کے کریم بخش گبول نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ پیش کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی جماعت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں، اور سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن کریم بخش گبول نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، کریم بخش گبول کراچی کے پی ایس 100 کی نشست سے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔
کریم بخش گبول نے اپوزیشن لیڈر کو استعفیٰ لکھا ہے، جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ حلقے کا ایم این اے مجھے اور میرے حلقے کی عوام کو ہمیشہ نظر انداز کرتا ہے، جس کی وجہ سے عوامی شکایات کا ازالہ نہیں ہورہا، گورنر سندھ سمیت سب کو شکایات کیں لیکن شنوائی نہیں ہو رہی۔
دوسری جانب سیکریٹری سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ کریم بخش گبول کا استعفیٰ اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول نہیں ہوا، رکنیت سے استعفیٰ دینے کے لئے اصل استعفیٰ اسپیکر کو مخاطب کرکے لکھنا ہوتا ہے۔