شاعر کوآج مسخرے جتنی بھی اہمیت نہیں دی جاتی حمید شاکر
نامساعد حالات کی وجہ سے مشاعروں کی روایت دم توڑ رہی ہے: ایکسپریس فورم میں گفتگو
ممتاز شاعر، ادیب اور صحافی حمیدشاکرنے کہاہے کہ ملک کے نامساعد حالات، معاشی زبوں حالی،حکومتی بے اعتنائی کے سبب اب ملک میں مشاعروں کی روایت بھی دم توڑتی جارہی ہے۔
ویسے بھی شاعرکوآج معاشرے میں مسخرے جتنی بھی اہمیت نہیں دی جاتی،اس لیے سنجیدہ شعراء خود ہی گوشہ نشینی اختیارکرتے جارہے ہیں۔ایکسپریس فورم میں اظہارخیال کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ 25 سال قبل لائلپور کاٹن ملزمیں ہونیوالے مشاعرے نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پرمشہورتھے۔
ریڈیو پاکستان شعراء کے لیے ادبی مرکزہوا کرتا تھا لیکن آج کل شعروادب سے شغف رکھنے والے پروڈیوسرزکی کمی کا شکارہے۔ حکومت شعراء کوعلمی وادبی اداروں میں ملازمتیں مہیا کرے کیونکہ معاشی فکرسے آزاد قلم کی کوکھ سے ہی صحتمندادب جنم لیتاہے۔آرٹس کونسل میں بھی صرف خوشامدیوں کو جگہ دی جاتی ہے ۔