کراچی میں مسجد کے چندہ بکس سے ایک لاکھ روپے چوری کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم نشے کا عادی ہے، نشاندہی پر منشیات فروش کو بھی پکڑلیا
شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے مسجد کے چندہ بکس سے ایک لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزم کو سی سی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا جب کہ ملزم کی نشاندہی پر منشیات فروش کو بھی پکڑلیا۔
30 جنوری کو ملزم احمد مسجد کا چندہ بکس کا تالا توڑ کر 1 لاکھ روپے سے زائد کی رقم چوری کرکے فرار ہوگیا تھا پولیس نے مسجد کا معائنہ کیا تو مسجد کے اندر سی سی کیمرہ نصف تھا، پولیس نے سی سی فوٹیج کی مدد سے 2 ماہ کی جدوجہد کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نے دوران تفتیش واردات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا وہ نشے کا عادی ہے اور اس نے مسجد سے چوری کی گئی رقم سے منشیات خریدی تھی۔
پولیس نے ملزم احمد کی نشاندہی پر منشیات فروش عبدالجبار کو بھی پکڑکر اس کے قبضے سے 3 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 40 ہزار روپے نقد برآمد کرلیے۔