روس کے وزیرخارجہ کل دوروزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے.

فوٹو: فائل

روس کے وزیر خارجہ کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے. دو طرفہ ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون اور اعتماد کی فضامیں اضافہ ہوا ہے۔


ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

 
Load Next Story