سعودی حکومت کا ویکسین لگوانے والے افراد کو عمرہ کی اجازت دینے کا اعلان

اس بار وہ زائرین عمرہ ادا کرسکیں گے جو ویکسین لگواچکے ہیں، وزارت حج و عمرہ سعودی عرب

اس بار وہ زائرین عمرہ ادا کرسکیں گے جو ویکسین لگواچکے ہیں، وزارت حج و عمرہ سعودی عرب (فوٹو : فائل)

سعودی حکومت نے انسداد کورونا کے لیے ویکسین لگوانے والے زائرین کو عمرہ کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔




عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے انسداد کورونا کے لیے ویکسین لگوانے والے افراد کو عمرہ کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اس بار وہ زائرین عمرہ ادا کرسکیں گے جو ویکسین لگواچکے ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں سعودی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب حرمین شریفین میں افطاری اور اعتکاف پر پابندی عائد کرچکی ہے۔
Load Next Story