پاکستان فٹبال تنازعفیفا کی طرف سے جلد اہم پیش رفت کا امکان

قصور واروں کے خلاف کارروائی اور نارملائزیشن کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت دی جائے، تجویز

قصور واروں کے خلاف کارروائی اور نارملائزیشن کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت دی جائے، تجویز۔ فوٹو:فائل

پاکستان فٹبال تنازع حل کرنے کے لیے چند روز میں فیفا کی طرف سے اہم پیش رفت کا امکان ہے جب کہ معطلی سمیت تمام آپشنز موجود ہیں۔

فٹبال کے حلقوں کا موقف ہے کہ پاکستان کو فوری طور معطل کرکے کھیل اور کھلاڑیوں کا نقصان ہرگز نہیں کرنا چاہیے، نارملائزیشن کمیٹی کو نکال باہر کرکے فیفا ہاؤس لاہور کا کنٹرول سنبھالنے والے گروپ کے سرکردہ حکام کو ناپسندیدہ قرار دیا جا سکتا ہے،ان کی فٹبال کی کسی بھی سرگرمی میں شرکت پرپابندی خارج از امکان نہیں۔


مذکورہ تجویز میں نارملائزیشن کمیٹی کو بدستور کام جاری رکھ کر پہلے سے طے شدہ پلان کے مطابق فٹبال کے انتخابات کروانا ہوں گے۔دوسری جانب فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک اور فٹبال ہاؤس کا کنٹرول سنبھالنے والے اشفاق گروپ نے اپنا موقف فیفا کو بھیجوادیا ہے۔

اشفاق گروپ کا مطالبہ ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی سے 19 ماہ میں بھجوائے گئے فنڈز کی آڈٹ رپورٹ لی جائے۔ فیفا حکام پاکستان میں فٹبال کے تمام معاملات کا جائزہ لے کر مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

 
Load Next Story