شیخ رشید کی جان کو خطرہ سیکیورٹی فراہم کرنیکی ہدایت

شیخ رشیدکوبھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کہیں جانے سے قبل پولیس کوآگاہ کریں تاکہ ان کی سیکیورٹی کامناسب انتظام کیاجاسکے۔

شیخ رشیدکوبھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کہیں جانے سے قبل پولیس کوآگاہ کریں تاکہ ان کی سیکیورٹی کامناسب انتظام کیاجاسکے۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکی جان کوخطرہ ہے،نیشنل کرائسزمینجمنٹ سیل نے اسلام آباد اورراولپنڈی پولیس کوسیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کرائسزمینجمنٹ سیل نے کہاہے کہ شیخ رشیدپرحملے کیلیے تحریک طالبان نے اپنے بندوں کوٹاسک دیدیاہے اور حملہ آوربھی تیارکرلیے گئے ہیں،حملہ آورلال حویلی پرحملہ کرسکتے ہیں،اس حوالے سے راولپنڈی اوراسلام آباد پولیس کوہدایت کی گئی ہے کہ فوری طورپرانھیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

شیخ رشیدکوبھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کہیں جانے سے قبل پولیس کوآگاہ کریں تاکہ ان کی سیکیورٹی کامناسب انتظام کیاجاسکے۔شیخ رشیدنے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے راولپنڈی پولیس کے سربراہ کی طرف سے متنبہ کیاگیاہے کہ ہمیں اطلاعات موصول ہویئں ہیں کہ آپ کی جان کوخطرہ ہے اس لیے آپ اپنی سرگرمیاں محدودکردیں اورپولیس اسکوڈکی موجودگی میں ہی باہرجایاکریں۔

Recommended Stories

Load Next Story