جہانگیر ترین پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں شہلا رضا کا دعویٰ
جہانگیر ترین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد نہ بزدار رہے گا اور نہ نیازی ہوگا، شہلا رضا
AHMEDABAD:
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیر ترین ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
شہلا رضا کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے جہاں وہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے جس کے بعد نہ بزدار رہے گا اور نہ نیازی ہوگا۔
شہلا رضا کی ٹوئٹ پر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف میڈیا ، سوشل میڈیا پر مسلسل پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات وشمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہوگی۔