جاوید اختر کے ہتک عزت کیس میں کنگنا کی مشکلات میں مزید اضافہ
عدالت نے کنگنا رناوت کی اپنے خلاف تمام کیس خارج کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی
بھارتی عدالت نے ادکارہ کنگنا رناوت کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلموں سے زیادہ تنازعات کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں اور خاص طور پر مخالف فنکاروں کے خلاف ریمارکس کی وجہ سے وہ کئی بار مشکل میں پھنس چکی ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنی ان حرکتوں سے باز نہیں آتی۔
کنگنا رناوت نے ہدایت کار کرن جوہر سے لے کر اداکار ہریھتک روشن اور اداکارہ دپیکا پڈوکون تک کسی کو نہیں بخشا اور ہریتھک روشن کیس میں انہوں نے بلاوجہ بھارت کے نامور لکھاری اور شاعر جاوید اختر کو بھی گھسیٹا جس پر انہوں نے اداکارہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے بھارتی شہر اندیری کے ایک عدالت میں درخواست دائر کررکھی ہے جس میں انہوں نے اپنے خلاف تمام کیس خارج کرنے کی درخواست کررکھی ہے تاہم عدالت نے انہیں چند روز قبل طلب کیا تھا اور اداکارہ کے پیش نہ ہونے پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے اور اداکارہ کی درخواست بھی مسترد کردی۔
دوسری جانب گنگنا کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ جاوید اختر کے ہتک عزت کے دعویٰ سے متعلق کیس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔