بلوچستان حکومت کا تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا اعلان
صوبے بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے، وزیر تعلیم بلوچستان
کورونا کی تیسری لہر کے باوجود بلوچستان حکومت نے تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے معاملے میں تعلیمی ادارے بند کرنے یا نہ کرنے کا معاملہ صوبوں کی صوابدید پر ہے، بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے اور جہاں ضرورت ہوئی وہاں آئندہ کے لائحہ عمل کے بار ے میں سوچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ
انہوں نے واضح کیا کہ صوبے بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے تاہم تمام ادارے ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے اور جس اسکول میں کورونا کیسز زیادہ ہوئے اسے بند کریں گے۔