بیجنگ نے نیویارک سے سب سے زیادہ ارب پتی شہریوں کا اعزاز چھین لیا
فوربس میگزین کی رپورٹ جاری، امیر ممالک کی فہرست میں امریکا بدستور پہلے اور چین دوسرے نمبر پر
چین کے دارالحکومت بیجنگ نے نیویارک سے سب سے زیادہ ارب پتی شہریوں کا اعزاز چھین لیا۔
امریکی جریدے فوربس نے دنیا کے ارب پتی افراد کی 35 ویں فہرست جاری کردی جس کے مطابق ارب پتی ممالک میں بدستور امریکا سرفہرست ہے تاہم شہروں کی فہرست میں بیجنگ نے نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
فوربس کے مطابق بیجنگ شہر میں ارب پتی افراد کی تعداد 100 ہوگئی جن کی مجموعی دولت 484.3 ارب ڈالر ہے جب کہ نیویارک میں اس وقت 99 ارب پتی افراد ہیں۔ بیجنگ نے امریکی شہر نیویارک سے یہ اعزاز چھین کر خطے میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
بیجنگ نے ارب پتی افراد کی تعداد میں نیویارک کو پیچھے چھوڑا ہے تاہم مجموعی دولت کے اعتبار سے نیویارک اب بھی بیجنگ سے آگے ہے جہاں اس کے 99 ارب پتی افراد کے اثاثوں کی مالیت 560.5 ارب ڈالر ہے۔
شہروں کے بعد اب ممالک کی فہرست کا جائزہ لیں تو دنیا کے سب سے زیادہ ارب پتی رکھنے والے ممالک کی فہرست میں امریکا بدستور اول نمبر پر ہے۔ امریکا میں رہنے والے ارب پتی افراد کی تعداد 724 ہے۔ اسی فہرست میں ابھرتی ہوئی معاشی طاقت چین دوسرے نمبر پر ہے۔
گزشتہ سال امریکا میں 614 اور چین میں 456 ارب پتی افراد تھے جو کہ ایک واضح فرق تھا لیکن ایک سال کے عرصے میں ہی چین میں ارب پتی افراد کی تعداد بڑھ کر 698 ہوگئی جس میں 71 کا تعلق ہانگ کانگ اور 1 کا تعلق مکاؤ سے ہے۔
جغرافیائی لحاظ سے دیکھا جائے تو صرف ایشیا پیسیفک خطے میں 1149 ارب پتی ہیں جن کی دولت 4 کھرب 70 ارب ڈالر ہے جب کہ صرف امریکی ارب پتی افراد کی مجموعی دولت 4 کھرب 40 ارب ڈالر ہے۔