گوجرانوالہ اور اٹک میں ٹریفک حادثات 7 افراد جاں بحق 12 زخمی
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا جہاں 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاری ہے۔
پنجاب کے دو مختلف شہروں گوجرانوالہ اور اٹک میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئےہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے وزیرآباد میں بھٹی منصور موڑ کے قریب 2 تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب اٹک کے علاے پنڈی گھیب سے راولپنڈی جانے والی مسافر ویگن درخت سےٹکرا گئی جس کے باعث 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔