ٹوکیو اولمپکس کی تیاریوں میں مصروف اتھلییٹ ارشد ندیم تہران روانہ

دوسرے مرحلے میں ارشد ندیم 13 اپریل کو ایران سے ترکی روانہ ہوں گے

ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری بھی ان کے ہمراہ تہران گئے ہیں

ٹوکیو اولمپکس کی تیاریوں میں مصروف اتھلییٹ ارشد ندیم ایران کے شہر تہران روانہ ہوگئے۔


ارشد ندیم مشہد میں گیارہ اپریل سے شروع ہونے والی امام رضا اتھلٹیکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ نوجوان اتھلیٹ کا بارہ اپریل کو جیولین تھرو کا ایونٹ ہے۔ ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری بھی ان کے ہمراہ تہران گئے ہیں، دوسرے مرحلے میں ارشد ندیم 13 اپریل کو ایران سے ترکی روانہ ہوں گے جہاں ارشد ندیم قازقستان کے جیولن تھرو کوچ وکٹر کی زیر نگرانی تین ہفتے ٹریننگ کریں گے۔

ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے تیاری میں بہت مدد ملے گی، کوشش ہوگی کہ جیولین تھرو میں پاکستان کے لیے میڈل لوں، اس کے بعدد غیر ملکی کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سے خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کروں گا، اولین ہدف اولمپکس میں شاندار پرفارمنس دےکر ملکی پرچم بلند کرنا ہے۔
Load Next Story