آسٹریلیا میں ایک شخص کو کان میں گھسا لال بیگ نکالنے کے لئے ڈاکٹروں کی مدد لینا پڑگئی
ڈاکٹروں نے لال بیگ کی پیمائش کی تو وہ اس کی لمبائی دو سینٹی میٹر یعنی ایک انچ سے تھوڑی ہی کم تھی۔
وطن عزیز میں اکثر افراد کو سوتے وقت کسی کیڑے کے کاٹ لینے یا پھر کان اور ناک میں کسی جاندار کے چلے جانے کا تجربہ ہے لیکن آسٹریلیا میں ایک شخص کے کان میں لال بیگ گھس گیا جسے نکالنے کے لئے اسے ڈاکٹروں کی مدد لینا پڑ گئی۔
آسٹریلوی ویب سائیٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ڈارون میں ہینڈرک ہیلمر نامی ایک شخص کے کان میں سوتے ہوئے کیڑا گھس گیا، پہلے پہل تو اس نے خود ہی اسے نکالنے کی کوشش کی لیکن کیڑا تھا کہ نکلنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا، جیسے جیسے وہ کیڑا کان میں اندر جارہا تھا اس کے درد میں شدت پیدا ہونے لگی۔ تمام حربوں میں ناکامی کے بعد اس نے اپنے دوستوں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا جو اسے مقامی اسپتال لے آئے۔
اسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی شروع شروع میں کیڑے کو نکالنے کے لئے ہمارے دیسی ٹوٹکے کا ہی استعمال کیا یعنی ہیلمر کے کان میں تھوڑا سا تیل انڈیل دیا مگر کیڑا باہر نکلنے کے بجائے مزید اندر چلا گیا جہاں بے چارہ اپنی جان سے ہی ہاتھ دھوبیٹھا، اب ڈاکٹروں سے ہیلمر کی تکلیف مزید دیکھی نہ گئی اور انہوں نے خصوصی آلات کی مدد سے اسے نکال دیا۔
ڈاکٹروں نے جب اس کیڑے کو دیکھا تو پتہ چلا کہ وہ ایک لال بیگ ہے جس کی لمبائی دو سینٹی میٹر یعنی ایک انچ سے تھوڑی ہی کم تھی، ڈاکٹروں کا بھی کہنا ہے کہ انہوں نے لوگوں کے کان سے کئی قسم کے کیڑے نکالے ہیں لیکن اتنا بڑا لال بیگ کبھی نہیں نکالا۔