یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج 19 اشیاء رعایتی نرخوں پر ملیں گی
یوٹیلیٹی اسٹورز پر 1500 سے زائد اشیاء پر بھی رعایت دی جائے گی، اعلامیہ
یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 10 اپریل سے شروع ہورہا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 10 اپریل سے ہوگا، جس کے تحت عوام الناس کو روزمرہ استعمال کی 19 ضروری اشیاء رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی، جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 1500 سے زائد اشیاء پر بھی رعایت دی جائے گی، اور یہ ریلیف پیکج ملک بھر میں قائم 4,881 اسٹورزپر نافذالعمل ہوگا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے کا ملے گا، چینی 68 روپے فی کلو اور گھی 170 روپے فی کلو کی رعایتی قیمت پر دستیاب ہوگا، چائے کی پتی پر 50 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی، جب کہ سفید چنے پر فی کلو 15 روپے، دالوں پر 15 سے 30 روپے فی کلو، کھجوریں فی کلو 20 روپے، چاول پر 10 سے 12 روپے، بیسن پر 20 روپے فی کلو اور مصالحہ جات پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔