امیتابھ اور ریکھا کی محبت پر جیا بچن نے طویل عرصے کی خاموشی توڑدی

چند روز قبل ایک شو کے دوران ریکھا نے پہلی بار امیتابھ بچن سے محبت کا اعتراف بھی کیا تھا

چند روز قبل ایک شو کے دوران ریکھا نے پہلی بار امیتابھ بچن سے محبت کا اعتراف بھی کیا تھا

REUTERS:
جیا بچن کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن اور ریکھا کے معاملے کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا، اگر سنجیدہ لیتی تو میری زندگی جہنم بن چکی ہوتی۔

ایک پرانے انٹرویو میں معروف اداکارہ ریکھا اور امیتابھ بچن کے درمیان محبت سے متعلق خبروں پر جیا بچن نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس پیشے میں ہم ہیں یہاں چیزیں اتنی آسان نہیں لہذا کسی کے لیے جنون کی حد تک پاگل نہیں ہونا چاہیے لہذا میں نے یہ معاملہ امیتابھ بچن پر چھوڑدیا تھا کیوں کہ مجھے ان پر بھروسہ تھا، میں نے ایک اچھے آدمی سے شادی کی اور ہمارا خاندان ثابت قدمی پر یقین رکھتا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : ریکھا نے امیتابھ بچن سے محبت پر طویل عرصے بعد خاموشی توڑ دی

جیا بچن نے مزید کہا کہ ہم انسان ہیں، اگر ہم منفی باتوں کا ردعمل دیتے ہیں تو مثبت باتوں پر بھی ردعمل کا اظہار کرتے ہیں، میڈیا امیتابھ بچن کو ہر ہیروئن سے جوڑنے کی کوشش کرتا ہے تاہم میں نے آج تک ان باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا، اگر سنجیدہ لیتی تو میری زندگی جہنم بن چکی ہوتی۔
Load Next Story